28 نومبر، 2026، 10:37 AM

امریکی فضائیہ پر سائبر حملہ؛ اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ہیک

امریکی فضائیہ پر سائبر حملہ؛ اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ہیک

رائٹرز سے تین باخبر ذرائع کے مطابق بتایا ہے کہ ہیکرز امریکی فضائیہ کے ایک اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین باخبر ذرائع کے مطابق ہیکرز امریکی فضائیہ کے ایک اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس واقعے سے حساس ٹیکٹیکل اور اہلکاروں سے متعلق وسیع پیمانے پر ڈیٹا، نیز لاجسٹک معلومات بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

دو باخبر ذرائع کے مطابق، ’’کلاؤڈ وَن‘‘ (Cloud One) نامی کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم میں ہونے والی دراندازی کا انکشاف سسٹم کی اپ گریڈنگ کے دوران، چند ماہ بعد ہوا۔ اس انکشاف کے نتیجے میں پورے پلیٹ فارم میں خلل پیدا ہوگیا۔

تاہم، ابھی تک ہیکرز کی شناخت، سائبر حملے کی مکمل وسعت اور اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ آیا کوئی ڈیٹا چوری بھی ہوا ہے یا نہیں۔

امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے مخصوص نیٹ ورکس اور سسٹمز کی سکیورٹی صورتِ حال، خامیوں یا عملیاتی حالت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔

اس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی فضائیہ کی معلومات، سسٹمز اور صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے مسلسل پیشگی اور دوراندیشانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

کلاؤڈ وَن کا قیام 2017ء میں عمل میں آیا تھا، تاکہ اسے امریکی فضائیہ کی تمام ضروریاتِ اطلاعاتی ٹیکنالوجی پوری کرنے کے لیے ایک جامع اور واحد مرکز کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

اس پلیٹ فارم میں چار بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں، مائیکروسافٹ، ایمیزون، اوریکل اور الفابیٹ کے وسائل کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے مختلف ایپلی کیشنز بھی فعال کی جاتی ہیں، جن میں ڈیٹا اور اہلکاروں کی تنخواہوں کے انتظام، لاجسٹک امور اور رسد و دیکھ بھال کے عمل سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔

ان سسٹمز میں امریکی فضائیہ کا کلاؤڈ پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم (Air Force's Cloud-Based Command and Control) بھی شامل ہے، جو پورے شمالی امریکہ میں فضائی دفاعی ریڈارز اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو جمع کرکے یکجا کرتا ہے۔

ایک اور نظام، تھیٹر انٹیگریٹڈ کامبیٹ میونیشنز سسٹم (Theater Integrated Combat Munitions System) ہے، جو دنیا بھر میں امریکی فضائیہ کے 200 سے زائد اڈوں پر بموں اور میزائلوں کی نقل و حرکت اور موجودگی کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

کمپنی ایس اے آئی سی (SAIC) سنہ 2026ء تک کلاؤڈ وَن منصوبے کی مرکزی ٹھیکیدار تھی، تاہم اسی سال کمپنی لیڈوز (Leidos) نے اس کی ذمہ داری سنبھال لی۔ ایس اے آئی سی نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ لیڈوز نے سوالات امریکی فضائیہ کی جانب بھیج دیے۔

دو باخبر ذرائع کے مطابق، کلاؤڈ وَن امریکی فوج کے سب سے بڑے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

اس معاملے سے باخبر ایک ذرائع نے کہا کہ یہاں سکیورٹی میں دراندازی کا واقعہ پیش آنا انتہائی اہم معاملہ ہے۔

ایک ذرائع کے مطابق، اس واقعے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے تفتیش کاروں نے امریکی فوج کی سائبر فورس، سائبر کمانڈ سے مدد طلب کی ہے۔ تاہم، سائبر کمانڈ نے بھی تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

News ID 1943175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha